قطرکی پاکستان Pakistan کے 5 بڑے ائیرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش

15 جولائی 2019

Qatar ki Pakistan mian Airport banany ki paish kash

قطر نے پاکستان Pakistan کے 5 بڑے ائیرپورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے پیشکش وزیراعظم عمران خان Imran Khan کو حالیہ دورہ پاکستان Pakistan کے دوران کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر نے جدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی، تکنیکی تعاون فراہم کرنے اور موجودہ پاکستانی ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرکے قطر ائیر پورٹ کی طرز پر بنانے کی پیشکش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے قطری پیشکش پر مشاورت کے لیے پیر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزیر ہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن کے حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ائیرپورٹ سروسز کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 22 جون کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد Islamabad پہنچے تھے جہاں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

دورے کے اگلے ہی روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان Pakistan میں 3 ارب ڈالر billion dollor کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔

قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان 9 ارب ڈالر billion dollor ز کی شراکت داری ہوگی۔

قطر سے پاکستان Pakistan کو 50 کروڑ ڈالر امداد کی پہلی قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔

 103