حکومت کی نالائقی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں: بلاول

15 جولائی 2019

Hakomat ki Nalaiqi sy Souby mutasir ho rahy

صادق آباد: پاکستان Pakistan پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو Bilawal Bhutto زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں۔

صادق آباد میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں بلاول بھٹو Bilawal Bhutto زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے آئی ایم ایف کے سامنے سر جھکا کر پاکستانی معیشت کی خودکشی کر ڈالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان Imran Khan نے ہر وعدے سے یوٹرن لیا، 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے کیا ایک گھر بھی دیا؟ کیا ایک کروڑ نوکریاں دینے کاوعدہ کرنے والے نے کیا ایک نوکری بھی دی؟ عوام دشمن بجٹ سے مزدوروں کا معاشی قتل ہورہا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں، خیبرپختونخوا کا 26 ارب روپیہ وفاق نے چوری کیا اور سندھ پر بھی ڈاکا مارا گیا جب کہ پنجاب کے بجٹ میں 240 ارب روپے کم دیے گئے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو Bilawal Bhutto زرداری نے وفاقی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف سندھ تا پنجاب ریلی منعقد کی۔

x

 33