عمران خان Imran Khan نے وزیراعظم بن کر ملک بند کرنے کے اعلان پرعملدرآمد کیا: سراج الحق

15 جولائی 2019

Siraj Ul Haq ka bara elaan

جماعت اسلامی پاکستان Pakistan کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان Imran Khan نے وزیراعظم بن کر پاکستان Pakistan کو بند کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کا پہلا سال ناکام گزرا، حکومت ایک بھی وعدہ پورا نہیں کرسکی اور ملک کی عوام پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش ہے، موجودہ حکومت بھی سابق حکومتوں کا ایک تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پورے ملک میں تاجروں نے ہڑتال کی اور کراچی سے چترال تک ملک بند تھا، عمران خان Imran Khan نے وزیراعظم بن کر پاکستان Pakistan بند کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گونگے اور بہرے حکمران عوام کی آواز نہیں سُن رہے بلکہ وزیر اطلاعات نے تاجروں کا مذاق اڑایا، اس ہڑتال میں کسی سیاسی جماعت کا دخل نہیں تھا، حکومت کی جانب سے برآمدی اشیاء پر ٹیکس بڑھا کر درآمدات کا دروازہ کھولا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت صرف تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، غریب آدمی اب کیسےکھانا کھائے گا؟ حکومت نے پشاور میں روٹی کی قیمت 15 اور نان کی 20 روپے مقرر کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو متحد کرنے اور ایوانوں سے باہر لانے کا کردار حکومت کا ہے، حکومت کا اپنا رویہ اپوزیشن سے زیادہ ان کے لیے مسئلہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انجمن تاجران پاکستان Pakistan کی اپیل پر ملک بھر کے تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جس کے باعث ملک میں کئی بڑی اور چھوٹی مارکیٹیں بند رہیں۔

 21