نواز شریف Nawaz Sharif نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پھر بلوچستان Balochistan کے حق میں رائے دی، مریم نواز

12 جولائی 2019

Nawaz Sharif ne ak bar phir Balochistan ko Haq diya Maryam Nawaz

پاکستان Pakistan مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے والے نواز شریف Nawaz Sharif نے پہلے بھی بلوچستان Balochistan میں حکومت کی قربانی دی، اب چیئرمین سینیٹ کیلئے پھر بلوچستان Balochistan کے حق میں رائے دی۔

نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں مریم نواز Maryam Nawaz نے کہا کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور مریم نواز Maryam Nawaz نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف Nawaz Sharif سے ملاقات کی۔ شریف فیملی کے افراد نے جیل میں نوازشریف کے ساتھ وقت گزارا۔

ملاقات کے بعد مریم نواز Maryam Nawaz نے سوشل میڈیا پربیان جاری کیا کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا، صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے والے نواز شریف Nawaz Sharif نے پہلے بھی بلوچستان Balochistan میں حکومت کی قربانی دی اور اب بھی چیئرمین سینیٹ کیلئے پھر بلوچستان Balochistan کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی قائم کردہ رہبر کمیٹی نے نئے چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی پارٹی کی طرف سے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی Sadiq Sanjrani کی تبدیلی کے تحریکِ عدم اعتماد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس پر اپوزیشن کے 44 ارکان کے دستخط ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار حاصل بزنجو بلوچستان Balochistan سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نیشنل پارٹی کے صدر ہیں جب کہ ان کی جماعت کی سینیٹ میں 5 نشستیں ہیں۔

 65