امپائر سے جھگڑنے پر انگلش بیٹسمین جیسن روئے پر جرمانہ

12 جولائی 2019

Jason Roy par Umpire sy batmizi karne par Fine

ایجبیسٹن:آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش بلے باز جیسن روئے پر امپائر سے جھگڑنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بلے باز جب 85 رنز پر پہنچے تو پیٹ کمنز کی گیند پر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کی طرف سےآؤٹ دیے جانے پر جیسن روئے نے امپا ئر سے تلخ کلامی کی۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے انگلش بلے باز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

روئے کے غلطی مان لینے کے بعد ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور وہ پابندی سے بچ گئے۔

اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جیسن روئے کے انضباطی ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائںٹس کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ورلڈکپ میں بھارتی Indian کپتان ویرات کوہلی کو بھی آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے روایتی حریف آسٹریلیا کو دھول چٹاتے ہوئے 27سال بعد ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

 40