ٹرین حادثات کے ذمہ دار شیخ رشید، انکوائری تک مستعفی ہو جائیں: بلاول بھٹو Bilawal Bhutto

11 جولائی 2019

Bilawal Bhutto ka Sheikh Rasheed sy Resign ka mutalba

بلاول بھٹو Bilawal Bhutto نے کہا ہے کہ ٹرین حادثات کے ذمہ دار وزیر ریلوے ہیں، شیخ رشید کے خلاف انکوائری ہونی چاہیئے، وزیر ریلوے انکوائری ہونے تک مستعفی ہو جائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو Bilawal Bhutto نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا، متاثرہ خاندانوں کیلئے یہ قیامت کی گھڑی ہے، ٹرین حادثے معمول بنتے جا رہے ہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید کچھ نہیں کر پا رہے، ریلوے کے وزیر بظاہر حادثوں کے مکمل ذمہ دار ہیں، مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان Imran Khan اپنے وزیر سے استعفی مانگیں گے ؟ شیخ رشید کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثوں میں نجانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا۔

بلاول بھٹو Bilawal Bhutto کا کہنا تھا ڈکٹیٹر مشرف کے دور میں بھی شیخ رشید نے ریلوے کا محکمہ تباہ کیا، جس کا خمیازہ جمہوری حکومتوں کو بھگتنا پڑا، عمران خان Imran Khan نے بڑے فخر سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دی، آج خان صاحب کا یہ فیصلہ بھی غلط نکلا، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے کئی ٹرینوں کا افتتاح بھی کیا گیا، نئی ٹرینیں چلانے والے شیخ رشید اور عمران خان Imran Khan صرف پوائنٹ سکورنگ کے چکر میں ہیں، ریلوے کے محکمے کی طرح ملک بھی چلایا جا رہا ہے، عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔

 14