رحیم یار خان: اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 11 افراد جاں بحق

11 جولائی 2019

Rahim Yar Khan Akbar Express Mall Gari sy Takra gayi

رحیم یار خان کے قریب اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔ اکبر ایکسپریس لاہور سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

صادق آباد میں ولہار سٹیشن پر اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ڈی سی رحیم یار خان کے مطابق حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او نے سگنل تبدیل نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آنے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ مسافروں نے بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ حادثے کا شکار ہونے والی اکبر ایکسپریس کے مسافروں کو بزنس ایکسپریس کے ذریعے روہڑی روانہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔