مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مسائل بڑھے، آرمی چیف

29 جون 2019

Economy faisly na karne sy Masail barhy hen Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ General Qamar Javeed Bajwa نے کہا ہے کہ مشکل معاشی فیصلے نہ کرنے سے مسائل بڑھے، اقتصادی خود مختاری کے بغیر کوئی دوسری خود مختاری ممکن نہیں، انشا اللہ ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں، معاشی کاوش کو کامیاب بنانے کے لئے سب کو ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پر سیمینار منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ General Qamar Javeed Bajwa نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، اب ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔ وقت آ گیا ہے سب ایک قوم بن کر سوچیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ General Qamar Javeed Bajwa نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کاسامنا ہے، معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصور نہیں۔ قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے مذاکرے اور سیمینار انتہائی اہم ہیں۔ تمام تر مشکلات کے باوجود موجودہ معاشی حالات سے نکلنے کیلئے پر امید ہیں۔

سیمینار سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے معاشی امور ڈاکٹر سلمان شاہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

 31