حارث سہیل نے ناقدین کو خاموش کردیا

24 جون 2019

Haris Suhail played good Against South Africa

لارڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز حارث سہیل نے ایک بار پھر اپنے انتخاب کو درست ثابت کر تے ہوئے ناقدین کے منہ بند کردیے۔

حارث سہیل نے نہ صرف اپنے سینیئر ساتھی کے بیان کو اپنی بیٹنگ سے غلط ثابت کیا بلکہ شعیب ملک کا ورلڈکپ بھی ختم کردیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث سہیل نے کلاسیکل بیٹنگ کی اور 59 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور نو چوکے شامل تھے، ان کے اسٹروکس کو دیکھ کر لارڈز میں تماشائیوں نے بھرپور داد دی۔

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے چند دن پہلے کہا تھا کہ حارث سہیل ون ڈے کرکٹ کے بیٹسمین ہی نہیں ہیں انہیں ورلڈ کپ کیلئے پاکستان Pakistan ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔

حارث سہیل کو ورلڈ کپ کے تین میچوں میں باہر بٹھانا حیران کن تھا۔2018 سے انہوں نے پاکستان Pakistan کیلئے 643 رنز 53 کی اوسط سے بنائے جس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں۔

پاکستان Pakistan ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کئی ماہ سے مشکلات سے دوچار ہے اور سلیکشن کمیٹی آزمودہ اور عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو کھلاکر نوجوان کرکٹرز پر عدم اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔

حارث سہیل کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کھلایا گیا تھا جس میں انہوں نے 8 رنز بنائے تھے لیکن اس کے بعد شعیب ملک ٹیم میں آگئے اور حارث سہیل کو مسلسل باہر بیٹھنا پڑا۔

آسٹریلیا اور بھارت India کے خلاف دو میچوں میں بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہونے پر شعیب ملک کو خراب بیٹنگ فارم کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ۔

شعیب ملک نے ورلڈ کپ میں جس طرح کی کارکردگی دکھائی ہے اس کے بعد پاکستان Pakistan کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی ان کی جگہ مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

اگلے سال پاکستان Pakistan نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔پاکستان Pakistan اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم ہے۔37 سالہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل کر کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔

22سال سے پاکستان Pakistan کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے شعیب ملک اس وقت کرس گیل کے بعد دنیا کے دوسرے سنیئر ترین کرکٹر ہیں جنہوں نے1997 میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی تھی۔

 45