بھارتی Indian کپتان ویرات کوہلی پر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ

24 جون 2019

Virat Kohli pe Jurmana

ساؤتھپمٹن: کر کٹ ورلڈکپ میں بھارتی Indian کپتان ویرات کوہلی کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ویرات کوہلی کو افغانستان Afghanistan کیخلاف میچ میں غیر ضروری اپیلیں کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

ویرات کوہلی نے افغانستان Afghanistan کی اننگز کے 29ویں اوور میں بھمرا کی گیند افغانی بلے باز رحمت شاہ کے پیڈز پر لگنے پرغیر ضروری اپیل کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق ویرات کوہلی نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس کے علاوہ بھارتی Indian کپتان کے ڈسپلنری ریکارڈ پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے

 34