طویل ترین تقریر کس نے کی ؟

21 جون 2019

National Assembly main Long Speech

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ماحول پرامن اور خوشگوار رکھنے والے معاہدے پر قائم رہے اور کسی نے بھی نعرے نہیں لگائے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف Shehbaz Sharif کی تقریر کے دوران سپیکر اسد قیصر Asad Qaiser اکتا گئے اور کہا شہباز صاحب اور کتنا وقت لیں گے جس پر شہباز شریف Shehbaz Sharif نے کہا کہ ابھی تو شروع کی ہے، شام کا سیشن بھی لگے گا، کھانے کا بندوبست کریں۔

سپیکر نے کہا آپ میرا امتحان لے رہے ہیں اور آپ نے تو سید خورشید شاہ Khursheed Shah کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ خورشید شاہ Khursheed Shah نے کہا کہ میں نے 4 گھنٹے 19 منٹ تقریر کر کے ریکارڈ بنایا تھا، شہباز صاحب نے ابھی 2 گھنٹے کی تقریر کی ہے، دو گھنٹے باقی ہیں، مجھے خوشی ہو گی کہ شہباز شریف Shehbaz Sharif میرا ریکارڈ توڑیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا سید خورشید شاہ Khursheed Shah سید بادشاہ ہیں میرے لئے ان کا بڑا احترام ہے۔ اپوزیشن لیڈر اپنی تقریر کے دوران شعر بھی سناتے رہے۔

شہباز شریف Shehbaz Sharif کی تقریر کے دوران رانا تنویر حسین اونگھنے لگے تو سپیکر نے کہا کہ رانا صاحب کو نیند آگئی ہے جس پر شہباز شریف Shehbaz Sharif نے کہا رانا صاحب کو میری تقریر موسیقی لگ رہی اس لئے انہیں نیند آرہی ہے جس پر پورے ایوان میں قہقہے گونجنے لگے۔

وزیر توانائی عمر ایوب بھی پیچھے نہ رہے وہ اپوزیشن لیڈر کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش میں لگے رہے ان کی تقریر لمبی ہوئی تو سپیکر نے کہا عمر ایوب آپ اور کتنا وقت لیں گے جس پر انہوں نے کہا ابھی تو سٹارٹ لیا 6 گیئر ہوتے ہیں ابھی تو 4 باقی ہیں۔ شہباز شریف Shehbaz Sharif کی طویل تقریر سے سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری بے زار ہوگئے۔ فواد چودھری نے ٹویٹ کر کے کہا ہے انھوں نے قومی اسمبلی قواعد میں قائد حزب اختلاف کی تقریر کا دورانیہ 45 منٹ تک محدود کرنے کی ترمیم جمع کرا دی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر نے لکھا شہباز شریف Shehbaz Sharif صبح سے تقریر کر رہے ہیں جس کا اختتام نظر نہیں آ رہا یہ ایوان کے وقت اور قومی پیسے کا ضیاع ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں طویل تقریریں کرنے والوں میں سابق قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان بھی شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دور میں جب بطور قائد حزب اختلاف چودھری نثار ایوان میں کھڑے ہو کر کہتے میڈم سپیکر میں طویل بات نہیں کرنا چاہتا تو پریس گیلری میں موجود صحافی ایک دوسرے سے کہتے کہ ‘اب تو کم از کم ڈیڑھ گھنٹہ چودھری صاحب نے بولنا ہے۔’

پیپلز پارٹی کے ہی دور میں چودھری نثار کے ایک طویل خطاب کے جواب میں اس وقت کے وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے بھی طویل خطاب کیا تھا۔ اس دوران ایوان میں نماز جمعہ کا وقفہ بھی نہ کیا جا سکا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن بھی ایوان میں طویل تقریر کرنے کے لیے مشہور تھے اور ان کا ایک خطاب یادگار قرار دیا جاتا ہے جب اس وقت کی وزیراعظم بینظیر بھٹو، صدر فاروق لغاری سے مذاکرات کے لیے ایوان صدر گئیں اور صدر مملکت کے اسمبلی توڑنے کے خدشے کے پیش نظر وزیر داخلہ اعتزاز احسن کو اس ہدایت کے ساتھ خطاب کرنے کے لیے بھیجا کہ جب تک وہ واپس نہ آجائیں تب تک خطاب جاری رکھنا ہے۔

اے پی پی کے مطابق شہباز شریف Shehbaz Sharif نے تقریباً 4 گھنٹے تک آئندہ مالی سال کے بجٹ کا احاطہ اور اپنی گزشتہ 5 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ آن لائن کے مطابق شہباز شریف Shehbaz Sharif نے 4 گھنٹے سے زائد بجٹ پر بحث کر کے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ Khursheed Shah کا ریکارڈ توڑ دیا، این این آئی کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف Shehbaz Sharif نے بجٹ پر تقریباً اڑھائی گھنٹے خطاب کیا، شہباز شریف Shehbaz Sharif سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ Khursheed Shah کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ خورشید شاہ Khursheed Shah نے 4 گھنٹے 19 منٹ تقریر کی تھی۔

 129