سٹیزن پورٹل پر 10 لاکھ افراد کا رجسٹرڈ ہونا عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم

19 جون 2019

Citizen Portal App

اسلام آباد: وزیر اعظم Prime Minister عمران خان Imran Khan کا کہنا ہے کہ پاکستان Pakistan سٹیزن پورٹل پر صرف 8 ماہ میں 10 لاکھ افراد کا رجسٹرڈ ہونا نظام پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان Pakistan سٹیزن پورٹل میں اِن 8 ماہ میں 10 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جو کہ اس سسٹم پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ذمہ دار تک رسائی کے لیے اب کسی سیاست دان یا بیروکریٹ کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 8 لاکھ شکایات میں سے 6 لاکھ 80 ہزار شکایات کو حل کیا گیا ہے، یہ حقیقی معنوں میں عوام کو بااختیار بنانا ہے اور یہی نیا پاکستان Pakistan ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے پاکستان Pakistan سٹیزن پورٹل کا آغاز گزشتہ سال 28 اکتوبر کو کیا تھا۔

 52