مودی سرکار اب تک الیکشن موڈ سے باہر نہیں آئی: شاہ محمود قریشی

14 جون 2019

Modi Sarkar Election sy bahir nahin ayi Shah Mehmood

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی Indian حکومت نے انتہا پسندی کی بنیاد پر الیکشن جیتا وہ ابھی الیکشن کے اثر میں ہی ہیں، ان کے حکمران سمجھتے ہیں کہ مذاکرات سے ان کی سیاست متاثر ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بشکک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی بھارتی Indian وزیراعظم سے کوئی ملاقات طے نہیں تھی، اگر بھارت India بات چیت پر تیار نہیں ہے تو پاکستان Pakistan کو بھی جلدی نہیں، پاکستان Pakistan انتظار کر سکتا ہے، مذاکرات ہونگے تو باوقار طریقے سے ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہندوستان نے جارحیت کی جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا، بھارت India نے وزیر اعظم Prime Minister کیلئے فضائی حدود استعمال کی اجازت مانگی، پاکستان Pakistan نے جذبہ خیر سگالی کے تحت انہیں اجازت دی، اجازت کے باوجود انہوں نے لمبا راستہ اختیار کیا، وہ سمجھتے ہیں اس وقت پاکستان Pakistan کے ساتھ آگے بڑھنا ان کیلئے مناسب نہیں، پاکستان Pakistan ایک پر امن ملک ہے، ہمارا موقف ساری دنیا کے سامنے ہے۔

 24