انٹر بینک میں ڈالر تاریخ‌ کی بلند ترین سطح‌ پر، ایک روپے 43 پیسے مہنگا

13 جون 2019

Dollar rate increase

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 43 پیسے اضافے سے تاریخ‌ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا، اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوا اور 153 روپے پر ہی فروخت ہوا. سٹاک مارکیٹ‌ میں‌ 374 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں‌آیا.‌

کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، امریکی کرنسی ایک روپے 43 پیسے چڑھی جس کے باعث انٹر بینک میں 153 پر فروخت ہوئی۔ رواں ماہ ڈالر 4 روپے 78 پیسے مہنگا ہوا جس کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 470 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے چڑھا اور 153 روپے میں ہی ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 374 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 312 پوائٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 151 روپے 57 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے پر مستحکم رہا۔

 28