عمران خان Imran Khan کچھ دنوں بعد خود این آر او مانگتے پھریں گے، مریم نواز

12 جون 2019

Wazir Azam  kuch arsy bad khud NRO mangty phiren gay Maryam Nawaz

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی حیثیت نہیں کہ وہ کسی کو این آر او دیں، وہ کچھ دن بعد خود این آر او مانگتے پھریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز Maryam Nawaz نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں دنیا میں پاکستان Pakistan کی عزت بحال ہو رہی تھی لیکن الیکشن کے بعد اچانک تیزی سے ترقی کرتا ملک تنزلی کی طرف آ گیا۔

ظفر وال میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز Maryam Nawaz نے پاکستان Pakistan تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے جاتے ہی ملک تباہی کا شکار ہو گیا، اب بجٹ میں عوام پر قیامت ڈھا دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف Nawaz Sharif کے دور میں سڑکوں کے جال بچھ رہے تھے، دہشت گردی ختم ہو رہی تھی اور ملک اوپر جا رہا تھا لیکن جس دن انھیں ہٹایا گیا پاکستان Pakistan کی تباہی شروع ہو گئی۔ سابق وزیراعظم کو اقامہ جیسے مذاق پر کرسی سے ہٹایا گیا۔

مریم نواز Maryam Nawaz شریف Nawaz Sharif نے وزیراعظم عمران خان Imran Khan کے خطاب پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ رات کو بارہ بجے پتا نہیں کس ضرورت کے تحت خطاب کیا؟ نیا پاکستان Pakistan بننے ہی والا تھا کہ پیچھے سے اچانک سے آواز بند کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام پر قیامت ٹوٹی، ملک میں ریڑھی والے سمیت کوئی بھی خوش نہیں ہے۔ بجٹ کے بعد ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔ ’نالائق اعظم‘ سے جب آلو پیاز مہنگا ہونے کا پوچھا جائے گا تو کہیں گے کہ نواز شریف Nawaz Sharif کو گرفتار کر لیا، جب فاقوں کا پوچھو گے تو جواب دیں گے کہ حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا۔

مریم نواز Maryam Nawaz نے کہا کہ این آر او دینے کی بات کرنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ چند دنوں بعد یہ خود این آر او مانگتے پھریں گے۔ جو ہر بات پر کسی کا محتاج ہو، اس کے منہ سے این آر او کی بات اچھی نہیں لگتی۔ نواز شریف Nawaz Sharif کو این آر او کی ضرورت ہوتی تو سو این آر او اس کی جھولی میں پھینک دیے جاتے۔

 45