شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کا امکان

12 جون 2019

Shoiab Siddle

وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انکوائری کمیشن گزشتہ دس سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے گا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ماضی میں آئی جی سمیت مختلف عہدوں پر تعینات رہنے والے شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شعیب سڈل کی سربراہی میں یہ انکوائری کمیشن گزشتہ دس سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے گا۔ خیال رہے کہ انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے کیا تھا۔ شعیب سڈل اس سے قبل مختلف عہدوں پر رہ تعینات چکے ہیں اور وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کے بھی ماہر مانے جاتے ہیں۔

 17