ایک نہیں 10 کمیشن بنائیں ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے: مریم اورنگزیب

12 جون 2019

Ak nahin 10 commission bnayen hmary pas ak ak rupy ka hisab hai

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی جانب سے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن کی تجویز کو اپوزیشن کو دھمکانے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ایک نہیں دس انکوائری کمیشن بنائیں ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنا کر عمران خان Imran Khan کا دماغی معائنہ بھی کیا جائے، وزیراعظم اپنی تقریر میں انتہائی نروس Russia نظر آئے اور آئی ایم ایف سے معاہدے سے نظر ہٹانے کے لیے کنٹینر والی گفتگو کی گئی۔

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ اس پر بھی کمیشن بنایا جائے کہ عوام نے اس نالائق حکومت کو ٹیکس دینا بند کیا، یہ اپوزیشن کو نہ دھمکائیں، مولا بجٹ بننے کی کوشش نہ کریں اور کنٹینر سے اتریں، آئی ایم ایف سے ڈیل اور عوام دشمن بجٹ کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کی اپوزیشن جیل جانے سے ڈرنے والی نہیں، دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا، ہم نے قرضے لیے تو گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں داخل کی، موٹروے اور سڑکوں کا جال بچھایا، ایک نہیں دس انکوائری کمیشن بنائیں ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے۔

 18