ورلڈکپ: پاکستان Pakistan اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان میچ آج ہوگا

12 جون 2019

Pakistan VS Australia played today

ٹاؤنٹن : انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان Pakistan اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ آج ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کا یہ بڑا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

اگر دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو میگا ایونٹ میں یہ اب تک 9 بار آمنے سامنے آئیں ہیں اور آسٹریلوی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے ،گرین شرٹس نے 4 میں فتح حاصل کی جبکہ کینگروز نے 5 میں کامیابی سمیٹی۔

اگر موسم پر نظر ڈالی جائے تو آج کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شہر میں منگل کو بھی بادلوں کا راج رہا اور قفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا البتہ آج موسم میں بہتری کی بھی پیش گوئی ہے اور بارش کے امکان 70 سے صرف 20 فیصد رہ گئے ہیں۔

منگل کو ہونے والی بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو گراؤنڈ میں پریکٹس کا موقع نہ مل سکا۔

گرین شرٹس کے چھ کھلاڑیوں نے ان ڈور ہال میں پریکٹس کی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ہلکی پھلکی ٹریننگ کی۔

ٹیم پاکستان Pakistan کے ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کو زیر کرنے کے بعد حوصلے بلند ہیں، بیٹسمین فارم میں ہیں بولرز بھی ردھم حاصل کرچکے ہیں ،جیت کا مومینٹم برقرار رکھنا ہے تو آج کے میچ میں آسٹریلیا کو زیر کرنا ہوگا۔

کینگروز بھی بھارت India سے شکست کے بعد میچ میں پوری تیاری سے اتریں گے۔ اگر دونوں ٹیموں کو فائنل فور میں جگہ بنانی ہے تو آج کا میچ ضرور جیتنا ہوگا۔

آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس ان فٹ ہو کر پاکستان Pakistan کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اسٹوئنس اتوار کو بھارت India کیخلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو آسٹریلوی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر جبکہ پاکستان Pakistan 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔