فیصل واوڈا نے اگلی اہم گرفتاری کی پیش گوئی کر دی

12 جون 2019

Faisal Vawda ne agli bari girftari ki paishgoi kar di

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم Prime Minister نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک اور اہم اپوزیشن رہنما کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا اب اگلا نمبر سابق وزیر اعظم Prime Minister شاہد خاقان عباسی کا ہے اور وہ جلد گرفتار ہو جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے مزید بتایا کہ ایل این جی کیس میں ہمارے پاس شاہد خاقان عباسی کے خلاف بہت سے اہم ثبوت موجود ہیں جسے بہت جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا تھا جب کہ آج لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف Nawaz Sharif پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر حکومت اور نیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے اور دونوں جماعتیں نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ بھی کر چکی ہیں۔

 44