سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافہ

11 جون 2019

Budget 2019

اسلام آباد: پاکستان Pakistan تحریک انصاف کی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے پیش کیے گئے ساڑھے 30 کھرب روپے سےزائد خسارے کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری اور افواج کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 10 فیصد جب کہ گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کو 5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ گریڈ 21 اور 22 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

وزیرمملکت نے اپنی تقریر میں آئندہ سال کے لیے ملک میں کم از کم تنخواہ 17500 روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

 55