نئے نئے محاذ!

زیر بحث - عارف نظامی

10 جون 2019

Naye naye Muhaaz

بیک وقت اتنے محاذ کھول دیئے گئے ہیں جن سے لگتا ہے کہ وطن عزیز اپنے ساتھ ہی برسر پیکار ہے۔ ایک طرف اعلیٰ عدلیہ کو زیر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری طرف پشتون تحفظ محاذ کے ساتھ نیا فرنٹ کھول دیا گیا ہے اور میڈیا کی بھی خیر نہیں، اس پر بھی دبائو بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود کہ پیمرا نے قریباً تمام چیدہ چیدہ نیوز چینلز کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس کا ذکر تک کرنے سے باز رکھنے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ کے جج صاحب جن کے خلاف حکومت نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس کی 14 جون کو سماعت ہو گی‘ کی کردارکشی کیلئے میڈیا اور سوشل میڈیا پر مہم بھی جاری تھی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف میڈیا کو لیک کئے گئے مواد میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہیں کئے لیکن ابھی تک جج صاحب کو باقاعدہ چارج شیٹ نہیں دی گئی۔ واضح رہے جسٹس قاضی فائز کا تعلق بلوچستان Balochistan کے مشہور عیسیٰ خاندان سے ہے جس نے تحریک پاکستان Pakistan میں بھرپور حصہ لیا ان کے والد قاضی عیسیٰ بانی پاکستان Pakistan قائداعظم محمد علی جناحؒ کے دست راست تھے۔ نامور سفارت کار اشرف جہانگیر قاضی بھی ان کے کزن ہیں۔ بعض حلقے الزام عائد کرتے ہیں کہ جسٹس فائز سپریم کورٹ کے اس دو رکنی بینچ کے رکن تھے جس نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کی تھی اور اس فیصلے کی وجہ سے ان پر یہ افتاد گری ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2017ء میں تحریک لبیک کے دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد میں دو ہفتے تک کاروبار زندگی معطل رہا۔ اس سوموٹو کیس میں جسٹس فائز نے اپنے تفصیلی فیصلے میں سفارش کی تھی کہ حکومت پاکستان Pakistan اور وزارت دفاع فوج‘ نیوی اور ایئرفورس کو ہدایت کرے کہ وہ ان افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی تھی۔ یہ بھی واضح رہے میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا تھا ۔جب فیض آباد میں دھرنا ختم ہوا تو ایک فوجی افسر ہزار ہزار کے نوٹ بانٹتے دیکھا گیا تھا۔ ادھر جسٹس قاضی فائز نے صدر مملکت کے نام مختصر عرصے میں لکھے گئے دو خطوط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ان کے خلاف الزامات بتائے بغیر ان کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، ان کے مطابق ان کی اہلیہ اور بچے خود مختار ہیں اور اپنا اپنا کام کرتے ہیں لہٰذا ان کیلئے اپنے اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنا ضروری نہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان Imran Khan سے ترکی بہ ترکی سوال کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں اور بیویوں (سابق اور موجودہ) کے اثاثے کیوں ظاہر نہیں کئے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ عید سے پہلے اپنے اجلاس میں‘ احتساب سب کے لئے برابر ہے،کے مصداق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے کی توثیق کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے 14 جون کو یوم سیاہ منانے اور ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کراچی بار کونسل نے وزیر قانون فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل انور منصور خان کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے، سپریم کورٹ بار کے صدر کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ نے ججوں کے کوڈ آف کنڈکٹ کی گیارہ شقوں میں سے کسی ایک کی بھی خلاف ورزی نہیں کی۔ یہ ستم ظریفی نہیں تو کیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں جو جمہوریت کا طرہ امتیاز ہوتی ہیں جنرل پرویز مشرف کے دور میں چیف جسٹس افتخار چودھری کی بحالی کی کامیاب وکلاء تحریک کے بعد اپنے فیصلوں کے حوالے سے نسبتاً آزاد نظر آ رہی تھیں اب قانونی اور جمہوری حلقوں کے مطابق ان کی یہ آزادی خطرے میں ہے ۔دیکھنا پڑے گا کہ سپریم جوڈیشل کونسل جو چیف جسٹس آف پاکستان Pakistan کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین جج صاحبان اور ہائیکورٹس کے دو سینئر چیف جسٹس صاحبان پر مشتمل ہے اس ضمن میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔ یہ جسٹس قاضی فائز سے زیادہ خود عدلیہ کا اپنا امتحان ہے کہ وہ اپنی آزادی کی آبیاری کس طرح کرتی ہے۔ جہاں تک پختون تحفظ محاذ کا تعلق ہے، سیاسی حلقے دیکھ رہے ہیں کہ ان کے دو زیرحراست ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو کب قومی اسمبلی میں پیش کیا جاتا ہے۔ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے 26 مئی کو جنوبی وزیرستان میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں کچھ لوگ جاں بحق اور کچھ فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کچھ عرصہ پہلے کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی ایم کا وقت ختم ہو چکا ہے‘ یہ لوگ بھارت India اور افغانستان Afghanistan کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے رابطے میں ہیں۔ اس پس منظر میں بلاول بھٹو Bilawal Bhutto کا سپیکر قومی اسمبلی کو یہ خط کہ دونوں ارکان کو ایوان میں پیش کیا جائے سراسر جائز ہے تاکہ پی ٹی ایم کے یہ لیڈر اپنے خلاف الزامات کا جواب دے سکیں‘ ہنوز قوم کو ایک طرف کی کہانی پتہ ہے۔ محسن داوڑ کو تو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور اب انہیں جوڈیشل کر دیا گیا ہے بہتر ہوتا کہ انہیں عام عدالتوں میں پیش کیا جاتا۔ اُدھر اس عذر لنگ کے پیچھے چھپنے کی بجائے کہ ہمیں تو بلاول کا خط ہی نہیں ملا سپیکر قومی اسمبلی ان ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔ عمران خان Imran Khan نے جو پہلے کہتے رہے ہیں کہ پی ٹی ایم کے مطالبات ٹھیک ہیں لیکن ان کا طریقہ کار غلط ہے اس معاملے میں معنی خیز خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ تاہم یہ الگ بات ہے کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی سمیت ان کے بعض چونیئرزکے منہ سے جھاگ نکل رہی ہے۔ عمران خان Imran Khan جب اپوزیشن میں تھے تو وزیرستان جیسے قبائلی علاقوں میں طالبان سمیت متحارب گروپوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے حامی تھے اور ڈرون حملوں ، طاقت کے استعمال کے بھی سخت مخالف تھے‘ لیکن اب وہ حکومت میں ہیں۔ نہ جانے ہم تاریخ سے سبق سیکھنے سے کیوں عاری ہیں۔ بنگالی قیادت کو غدار‘ غدار کہتے کہتے ہم نے 1971ء میں آدھا ملک گنوا دیا ،پھر دو سال بعد بلوچستان Balochistan میں فوج کشی کی گئی ،ماضی قریب میں پرویز مشرف نے جاتے جاتے اکبر بگٹی جو میانہ رو سیاستدان تھے بعد میں ہارڈ لائنر بن گئے‘ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ جمہوری دور ہونے کے باوجود ناراض بلوچ عناصر سرگرم عمل ہیں اور ان میں سے کچھ دشمن کی پشت پناہی سے کُھل کھیل رہے ہیں حتیٰ کہ سردار عطاء اللہ مینگل کے صاحبزادے اختر مینگل جن کی بلوچستان Balochistan نیشنل پارٹی تحریک انصاف کی حکومت کی حلیف ہے حکومتی پالیسیوں بالخصوص بلوچستان Balochistan پالیسی کے سخت ناقد ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں قومی اسمبلی میں اپنی تقریر اور میڈیا گفتگو میں کہا کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے،ان کے مطابق پاکستان Pakistan میں شروع سے ہی غدار غدار کی فیکٹریاں لگ گئیں،فاطمہ جناح کو بھی غدار کہا گیا، اگر اس طرح اعداد وشمار دیکھیں تو ملک کی اسی فیصد آبادی ’’غدار‘‘ ہے۔ سردار اختر مینگل نے کہا بلوچستان Balochistan میں اگر بیرونی قوتیں ہیں تو انہیں سامنے لایا جائے، غداری کے القابات وہ لاٹھی ہے جس سے ضمیروں کو ہانکنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس میں بے ضمیر ہانک لئے جاتے ہیں اور باضمیر ڈٹ جاتے ہیں۔ ان کے مطابق بلوچ بھائی قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف مخصوص مقاصد کے تحت ریفرنس دائر کیا گیا،وہ حلیف ہونے کے باوجود حکومت گرانے میں متحدہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کا ساتھ دینگے۔ عین عید سے اگلے روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں فوج کے تین افسر اور ایک اہلکار شہید ہو گئے۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بلا سوچے سمجھے اس انتہائی سفاک کارروائی کا سارا ملبہ پی ٹی ایم پر ڈال دیا۔گویا کہ ایک نادان ترجمان کا ثبوت دیتے ہوئے انہوں نے خود ہی یہ عندیہ دے دیا کہ پشتون عناصر نے خیبر پختونخوا کے سابق قبائلی علاقوں میں طبل جنگ بجا دیا ہے یعنی ان کے مطابق یک نہ شد دو شد ۔بلوچوں کے بعد اب پختون۔حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور جیسا کہ عمران خان Imran Khan اپوزیشن میں کہتے رہے ہیںان معاملات کا حل مذاکرات ہیں نہ کہ گولی۔ اس وقت وطن عزیز کو گورننس‘ اقتصادیات اور سکیورٹی کے حوالے سے پہلے ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہم نہ جانے کیوں اپنا گھر سنوارنے کے بجائے نئے نئے محاذ کھول رہے ہیں۔

 257