انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا

31 مئی 2019

Dollar rate down

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 147 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا، انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر کے مقابلے 40 پیسے گراوٹ کے بعد ڈالر 147 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوا۔

کرنسی ڈیلرز ڈالر کی قیمت میں کمی عید کے باعث بیرون ممالک سے ترسیلات زر میں اضافہ بتا رہے ہیں، یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں نمایاں کمی آئی تھی جب ڈالر 1 روپیہ 43 پیسے کمی کے بعد 148 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔

 122