نیب چیرمین کی ویڈیو اصل مقصد کیا ہے؟؟!!!!!

Hamza Meer

24 مئی 2019



نیب چیرمین کی ویڈیو اصل مقصد کیا ہے؟؟!!!!!

کالم نگار::حمزہ میر!!!!!

پچھلے تین دنوں سے نیب چیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال میڈیا کی خبروں اور ٹاک شوز کی زینت بنے ہوئے ہیں اس کی وجہ وہ مبینہ ویڈیو اور آڈیو ہے جس میں وہ ایک خاتون سے غیر اخلاقی حرکات کرتے نظر آئے ان دونوں چیزوں کا باہر آنا تھا کہ ہر طرف چیرمین نیب کے خلاف باتیں شروع ہو گئیں اسی ویڈیو کے اندر وہ عورت کو اپنا خیال رکھنے اور ان کو منانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے تھے ویسے تو ویڈیو کے اندر صاف طور پر نیب چیرمین نظر نہیں آ رہے یہاں پر یہ تو بتاتا چلوں جو خاتون اندر نظر آ رہی ہے اس خاتون کا نام طیبہ ہے اس خاتون اور اس کے شوہر پر مختلف ملکی علاقوں میں 42 ایف-آئی-آر درج ہوئی ہیں اور ان پر مختلف قسم کے کرپشن اور آمدنی سے زائد اثاثے کے کیسز ہیں- یہ طیبہ نامی خاتون اپنے کیسز میں کچھ نرمی کے لیے چیرمین صاحب کے پاس گئیں تھیں ویڈیو کے اندر چیرمین نیب اس خاتون کے ساتھ جو سلوک کر رہے تھے وہ ایسے ہی تھا جیسے کوئی بڑھا آدمی کسی بجے کو سر پر پیار دیتا ہے یہ تو بات تھی جو کچھ ویڈیو میں ہو رہا تھا اب زرا آصل بات پر آتے ہیں کہ ان تمام سازشوں کا مقصد کیا ہے ان سب سازش کے اندر اپوزیشن کا ہاتھ تو ہے ہی کیونکہ نواز لیگ کے بہت سے لوگ نیب کے ریڈار پر ہیں کچھ گرفتار ہیں تو کچھ ہونے والے ہیں زرداری اور پیپلزپارٹی کے لوگ بھی اس دلدل میں پھنس گئے ہیں لیکن اس سازش میں حکومتی لوگ بھی شامل ہیں کیونکہ موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر خسرہ بختیار پر زلزلہ متاثرین فنڈ میں پیسے کھانے کا الزام ہے، مشیر اطاعات فردوس عاشق اعوان پر آمدنی سے زائد اثاثوں کا کیس ہے،وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم کان پر مالم جبہ آراضی کا کیس ہے اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں ، علیم خان پر آف شور کمپنی بنانے کا کیس ہے اور وہ گرفتار بھی ہو چکے ہیں، وزیر اعظم Prime Minister سواتی پر نیب تحقیقات کر رہا ہے اور ان پر بہت پریشر ہے اصل مقصد وہ رفتار ہے جس رفتار کے ساتھ چیرمین نیب کام کر رہے ہیں اور کس طرح وہ نیب کے ادارے کو ایک ٹریک پر لے آئے ہیں نیب اپنا کام کر رہا ہے اور کرپشن کے پرانے کیسز بھی کھل رہے ہیں اور پہلے شریف خاندان کے تمام کیسز اوپن کیے اور بتایا کہ کیسے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اب چونکہ آصف زرداری کے کیسز بھی کھل گئے ہیں اور 22 کے قریب ریفرنسز دائر کر دیے گئے ہیں نواز لیگ کے بہت سے لوگوں کو نیب نے اپنے ریڈار پر لے لیا ہے شاہد خاقان عباسی کا بھی کیس نیب نے آخری مراحل میں داخل کر لیا ہے- شہباز شریف Shehbaz Sharif کو آشیانہ، صاف پانی کمپنی سمیت مختلف کیسز لگ گئے ہیں اور آشیانہ ہاوسنگ کیس میں شہبازشریف پر تو فرد جرم عائد ہو گئی ہے، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے کیسز بھی آخری مراحل میں ہیں، خواجہ آصف کو بھی نیب نے بلا لیا ہے، ڈاکڑ کامران مائیکل کو بھی نیب نے گرفتار کر لی ہے- دوسری طرف پیپلزپارٹی کے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے، نثار کھوڑو جو کہ سابق سپیکر اور سینیر وزیر ہیں ان کو بھی نیب گرفتار کرنے والا ہے، ناصر حسین شاہ سینیر وزیر سندھ، شرجیل میمن،آفتاب جو وزیر ہیں ان کو بھی نیب نوٹس جاری کر چکا ہے آصف زرداری اور بلاول کو بھی نیب بلا رہا ہے اور آصف زرداری تو احتساب عدالت میں پیش بھی ہو رہے ہیں اور ان کی گرفتاری بھی قریب ہے ان تمام لوگوں جن کا میں نے آپ کو تفصیل سے بتایا ہے ان سب کے وارنٹ پر سائن کیے ہیں تمام کام چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی مرضی اور ان کے حکم سے ہوئے ہیں، آصف زرداری خود اب ڈر گئے ہیں نیب کو ڈراتے کیونکہ نیب چیرمین بلیک میل نہیں ہو رہے اور نا کوئی آفر پر مان رہے ہیں یہاں تک کہ ان کو صدر پاکستان Pakistan بنانے کی آفر بھی کی گئی-

 129