نیب ریڈار پر کئی اہم شخصیات کے عہدے داؤ پر

21 مئی 2019

neb redar par kayi ahem shaksiaat ke ohday داؤ par

چیئرمین نیب کی جانب سے نیب ریڈار پر آنیوالے لوگوں کو عہدے نہ دینے کی درخواست پر حکومتی سمیت کئی اہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات کے عہدے داؤ پر ہیں۔

وزیر اعظم Prime Minister عمران خان Imran Khan کیخلاف نیب میں سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا کیس چل رہا ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک مالم جبہ اراضی سکینڈل میں نیب کے ریڈار پر ہیں، عبدالعلیم خان نے از خود وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف بھی درخواستیں نیب کو موصول ہوئی ہیں۔ منی لانڈرنگ Money laundering کیس میں بلاول بھٹو Bilawal Bhutto ، سابق صدر آصف زرداری کیساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ سندھ مراد شاہ کا نام بھی اس کیس میں شامل ہے، شرجیل میمن، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی بھی مبینہ کرپشن پر نیب زدہ ہو چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم Prime Minister نواز شریف Nawaz Sharif اور ان کی بیٹی مریم نواز Maryam Nawaz نیب زدہ ہو کر سزا یافتہ ہو چکے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف Shehbaz Sharif اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کیخلاف بھی ریفرنس عدالتوں میں دائر ہو چکے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق بھی پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کامران مائیکل بھی نیب کے مہمان رہ چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل، ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کے علاوہ لیگی رہنما قیوم ناہرا، اظہر ناہرا آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو بھی مبینہ غیر قانونی تعیناتیوں پر نیب کو جواب جمع کرا چکے ہیں۔

بلوچستان Balochistan میں بھی نیب نے متعدد ارکان اسمبلی کیخلاف کارروائیاں کی ہیں، بیورو کریسی میں احد چیمہ اور فواد حسن فواد جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ اسی طرح کے پی کے، سندھ، بلوچستان Balochistan میں بھی اہم سرکاری عہدیدار نیب کی پیشیاں بھگتنے پر مجبور ہیں، سابق سی ٹی او رائے اعجاز کو نیب گرفتار کر چکا ہے، سابق ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد بھی نیب کے مہمان ہیں جبکہ متعدد دیگر افسروں کیخلاف درخواستیں نیب میں تفتیش کے عمل سے گزر رہی ہیں۔

 103