اقتصادی بحران اور اپوزیشن؟

زیر بحث - عارف نظامی

20 مئی 2019

Iqtsadi Buhraan or Opposition

پاکستان Pakistan کی تاریخ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بلند ترین اڑان اور اس پر مستزاد سٹاک مارکیٹ کی تاریخی گراوٹ اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ حالا ت دگرگوں ہیں ۔حکومت کی مشکلات میں بھی مزیداضافہ ہو رہا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتا ہو ا تال میل بالخصوص بلاول بھٹو Bilawal Bhutto کا مریم نواز Maryam Nawaz سمیت سیاسی قیادت کو افطار پر مدعو کرنا، اپوزیشن کو احتجاجی تحریک پر متحد کر سکتا ہے؟۔بلاول بھٹو Bilawal Bhutto تو پہلے ہی فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں اور ان کے والد آصف زرداری نیب کے تابڑ توڑ کیسوں، پیشیوں اور جواب طلبیوں سے تنگ آکر کہہ چکے ہیں کہ وہ اب نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے ۔ وہ پیش ہوتے ہیں یا نہیں یا انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے یہ علیحدہ بات ہے لیکن وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ پیپلزپارٹی عید کے بعد سڑکوں پر نکل آئے گی۔ ان کا یہ فقرہ خاصا قابل غور ہے کہ نیب کا رروائیاں اور پاکستان Pakistan کی معیشت اکٹھے نہیں چل سکتے لیکن اس سے بھی زیادہ قابل ذکر میاں نوازشریف کا اچانک پینترہ بدلنا ہے ۔اپنی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے اب تک وہ قومی معاملات کے بارے میں خاموش ہی رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ اب مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے پتے شوکرنا شروع کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے جیل میں خا صے عرصے بعد اپنی پارٹی کے لیڈروں سے ملاقات کی جن میں پرویزرشید اور احسن اقبال بھی شامل تھے ۔اگرچہ پرویزرشید نے اس خبرکی تردید کی ہے کہ میاں صاحب نے پارٹی کو عید کے بعد تحریک چلانے کی کوئی ہدایت کی ہے۔ ملاقات کی روداد کے مطابق وہ انتقامی کارروائیوں اور ملک کی اقتصادی صورتحال پر سخت پریشان ہیں اور اس ضمن میں آ ئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج پیر کو پارٹی کا اہم اجلا س ہو رہا ہے جس میں مزاحمت کر نے کا لائحہ عمل تیار کیاجائے گا۔اجلاس میں میاں نواز شریف Nawaz Sharif کی سیاسی جانشین محترمہ مریم نواز Maryam Nawaz بھی شرکت کررہی ہیں، اس طرح یہ ان کی عملی سیاست میں باقاعد ہ رونمائی ہو گی۔ حکومت کے پاس اپوزیشن کوکرپٹ کہہ کر گالیاں دینے کے سوا کو ئی حکمت عملی نہیں ہے ۔ انتقامی کارروائیوں کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سر کاری رقوم کے ناجائز استعمال کے حوالے سے مریم نواز Maryam Nawaz کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان Imran Khan کے دست راست نعیم الحق جو کافی عرصے سے علیل بھی ہیں کے مطابق مر یم نواز نے یوتھ پروگرام کے نام پر 67ارب روپے ضائع کیے ۔ ادھر نیب نے جعلی اکا ؤنٹ کیس میں بلاول بھٹو Bilawal Bhutto کو بھی سمن بھیج دیئے ہیں ۔ حکمران جماعت کے رویئے کا عملی طور پر عمران خان Imran Khan کے سیا سی تر جمان شا ہ محمو د قریشی کے اس طرزعمل سے لگایا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن تحر یک چلانے کا شوق پورا کر کے دیکھ لے ۔ تحریک انصا ف کی اس خو د اعتمادی کی سوائے اس کے اور کوئی وجہ سمجھ نہیں آ تی کہ وہ بجاطور پر سمجھتے ہیں کہ ان کا کلہ مضبوط ہے ورنہ زمینی حالات تو بہت خراب ہیں ۔ تبدیلی کے پیامبر عوام کے لیے شدید مشکلات لے کر نازل ہو ئے ہیں۔ وہ لوگ جو خان صاحب کو ووٹ دے کر لائے تھے ان کا مطمع نظر تو یہ تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کو تو آزما چکے عمران خان Imran Khan جو بظاہر سیدھے بلّے سے کھیلتے ہیں ایماندار اور مخلص ہیں وہ ملک ٹھیک کردیں گے لیکن یہ خواب ہنوز ادھورا ہی ہے۔ یہ عذر کہ سابق حکومتیں بیٹرہ غرق کر گئی تھیں اور وہ اپنے دور میں ’یہ کرتے تھے وہ کرتے تھے‘۔ عوام اورتحریک انصاف کے سپورٹرزکے زخموں پھاہانہیں رکھ سکتے کیونکہ یہ حکومت تو آئی ہی اس بناپر تھی کہ اس کا انداز حکمرانی سابق حکمرانوں کی ضد ہو گالیکن تبد یلی نظر نہیں آئی۔ یہ حکومت بھی اپنی پیشرو حکومتوں کی طرح پاکستان Pakistan کی تاریخ کے 22ویں آئی ایم ایف پروگرام میں جانے پر مجبور ہے لیکن عین مذاکرات کے دوران اپنے وزیر خزانہ اسد عمر سمیت پوری اقتصادی ٹیم کو برطرف کرنے کے بعد بالکل ہی آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئی اور ایسی کڑی شرائط مان لی گئیں جن پر عمل درآمد شایدعوام کو گوناگوں مشکلات کے سوا کچھ نہیں دے سکتا ۔ گورنر سٹیٹ بینک ایک ایسے شخص کو لگادیا گیا جو آ ئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر Chirstine Lagardeکے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے انتہا ئی ہو نہار اور اعلیٰ افسر ہیں گویا کہ حکومت نے نہ صرف آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ تسلیم کرلیاہے کہ سٹیٹ بینک آزاد ہو گا اور روپے اور ڈالر کی قیمت فری فلوٹ ہو گی‘ جس میں حکومت مداخلت نہیں کرے گی اس کو یقینی بنانے کے لیے آ ئی ایم ایف نے اپنا ہی’’ وائسرائے‘‘ بھیج دیا ۔ آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے علاوہ حکو مت پاکستان Pakistan کی طرف سے تین سالہ سٹرکچرل ایڈجسٹمنٹ پروگرام کی تفصیلات پارلیمنٹ یا پارلیمانی کمیٹی حتیٰ کہ کابینہ کے سامنے نہیں رکھی گئیں لیکن جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں ان کے حوالے سے سابق پروگراموں کی طر ح اس پروگرام کا مطمع نظر شرح نمو میں اضافہ نہیں بلکہ اکانو می میں میکر واکنامک استحکام پیداکرنا ہے ۔ ظاہر ہے جب روپے کی قیمت گرے گی بجٹ خسارہ کم کر نے، آ ئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کے لیے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کے علاوہ سبسڈیز ختم کرنا ہونگی تو بے چینی میں اضافہ ہو گا اور دیوار سے لگی اپو زیشن اس صورتحال سے فائدہ اٹھائے گی۔ اس تناظر میںشریف برادران کی حکمت عملی ابھی تک واضح نہیں ہے، لگتا ہے کہ برادر خورد لیڈر آف اپوزیشن میاں شہبازشریف روٹھ کر لندن جا کر بیٹھے۔ ان کا یہ اچانک فیصلہ کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو رہے ہیں سمجھ سے بالاتر تھا کیونکہ موصوف نے یہ عہد ہ حاصل کر نے کے لیے خاصی جدوجہد کی تھی،جس میں پیپلزپارٹی نے بھی ان کی مدد کی تھی۔ اپو زیشن کے ساتھیوں کے احتجا ج پر شہباز شر یف نے فی الحال ا س فیصلے کو موخر کردیا ہے ۔ ایک بات تو واضح ہے کہ شہبازشریف کی پرواسٹیبلشمنٹ لائن بری طرح پٹ گئی ہے، وہ نہ تو اپنے بڑے بھائی کی ضمانت میںتوسیع کراسکے اور نہ ہی خو د کو عمران خان Imran Khan کے مقا بلے میں متبا دل لیڈر شپ کے طورپر منواسکے ۔ غالبا ً میاں شہبازشریف پارٹی کے اندر اپنے بھائی کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کو تیار نہیں ہوئے کیونکہ وہ ایسا کرتے بھی تو کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتے تھے ۔ مسلم لیگ (ن) میں شہبا زشریف کا کلیدی رول ضرور ہے لیکن طوطی میاں نوازشریف کا ہی بولتا ہے اور سپورٹ بیس بھی انہی کی ہے ۔شاید میاں شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف یکدم منی لانڈرنگ Money laundering کے نئے کیسز اسی مایوسی کا نتیجہ ہیں ۔ اطلاعات ہیں کہ ماہ رمضان سے قبل رائے ونڈ میں ایک اعلیٰ شخصیت کے اعزاز میں میاں نوازشریف نے ظہرانہ دیا جس میں مریم اور حمزہ بھی شریک تھے لیکن یہ ملاقات بھی بے نتیجہ رہی اور اب نوازشریف بھی پیپلزپارٹی کی لائن کے قریب ہونے پر مجبورہو گئے ہیں ۔ حکمران جماعت کو تو چاہیے تھا کہ کم ازکم اقتصادی معاملات پر اپوزیشن کو آن بورڈ لیتی لیکن اپوزیشن کے ساتھ بقائے باہمی کی سیاست خان صاحب کے ڈی این اے میں نہیں ہے ۔

 179