آصف زرداری کے گرد گھیرا تنگ، سابق صدر کی نیب آفس طلبی

16 مئی 2019

Asif Zardari ke gird ghaira tang, sabiq saddar ki neb office talabi

نیب نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 2 انکوائریز میں آج طلب کیا ہے۔

نیب نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو جعلی اکائونٹس کیس کے سلسلے میں مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل 225 انکوائریز میں پیش ہونے کے لیے نوٹس بھجوایا ہوا ہے، نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن انکوائری میں تفتیشی افسر احمد سعید وزیر کے روبرو بیان ریکارڈ کر ائیں۔

آصف زرداری کو اوپل 225 انکوائری میں بھی طلب کیا گیا، زرداری گروپ پر اوپل 225 مشترکہ منصوبے میں ایک ارب روپے رشوت لینے پر جواب مانگا گیا ہے۔