بلوچستان Balochistan میں سٹیزن پورٹل پر شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر وزیراعظم آفس کا اظہار مایوسی

16 مئی 2019

Balochistan mein Citizen portal par shikayaat ka azaala nah honay par wazeer e azam office ka izhaar mayoosi

وزیراعظم آفس نے سٹیزن پورٹل کی شکایات کا بروقت ازالہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان Balochistan کے سرکاری افسر اور اہلکار شکایات کے ازالے میں کوتاہی برت رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

چیف سیکرٹری بلوچستان Balochistan کو بھجوائے گئے ایک مراسلہ میں وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان Pakistan سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کی مانیٹرنگ کیلئے وزیراعظم مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا جس کے تحت تمام صوبوں کی کارکردگی کو جانچا جا رہا ہے۔

پاکستان Pakistan سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً وزیراعظم پاکستان Pakistan کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ تمام صوبوں میں بلوچستان Balochistan شکایات کے ازالے میں سب سے پیچھے ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان Balochistan حکومت نے کل 4791 شکایات میں سے صرف 800 شکایات حل کی ہیں جو کہ محض 17 فیصد بنتا ہے۔ اسی طرح 4791 میں 1152 شکایات زائد المیعاد ہیں جو 24 فیصد بنتی ہیں۔

صوبہ بلوچستان Balochistan میں سرکاری دفاتر کو 53 پورٹل اکاؤٹنس دیئے گئے ہیں جن میں 41 اکاؤنٹس کی کارکردگی صفر ہے۔ سرکاری افسران اور دیگر اہلکاروں کی آسانی کیلئے ان کو گائیڈ لائن بھی مہیا کی گئی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لیکن پھر بھی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔ عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا وزیراعظم پاکستان Pakistan کا مشن ہے۔ سرکاری افسران اور اہلکار عوام کی خدمت کریں جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان Balochistan غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

 20