رحیم یارخان: طالبات سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پروفیسر گرفتار

16 مئی 2019

Raheem yar khan : talbat se zayad-ti aur video bananay ke ilzaam mein professor girftar

رحیم یارخان میں پولیس نے طالبات کے ساتھ زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق ملزم پروفیسر عبدالحسیب طالبات سے زیادتی کرتا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا، ملزم کے موبائل سے ویڈیو بھی ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بی ڈویژن میں ملزم عبدالحسیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مختلف شکایات موصول ہونے پر اور ویڈیو کی روشنی میں پروفیسر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

 28