انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تقریباً 4 فیصد مہنگا، نئی قیمت 147 روپے ہوگئی

16 مئی 2019

interbank market mein dollar taqreeban 4 feesad mehanga, nai qeemat 147 rupay hogayi

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 فیصد مہنگا ہوگیا 147 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5.61 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 146 اور قیمت فروخت 147 روپے دیکھی گئی۔

روپے کی قدر کم ہونے پر پاکستان Pakistan اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 965 کی سطح پر آگیا۔

 30