انگلش کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی

15 مئی 2019

english captain an Morgan par aik match ki pabandi

آئی سی سی نے پاکستان Pakistan کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ پر انگلش کپتان این مورگن پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں ایک میچ کے لیے معطل بھی کر دیا۔

آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن کے مطابق این مورگن اور انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر پابندی پاکستان Pakistan کے خلاف میچ میں دو اوورز مقررہ وقت سے تاخیر سے کرانے پر عائد کی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سلو اوور ریٹ کے باعث انگلش کپتان این مورگن پر میچ فیس کا 40 فیصد جب کہ دیگر کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے انگلش کپتان این مورگن کو پاکستان Pakistan کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے بھی معطل کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے باعث انگلش کپتان پاکستان Pakistan کے خلاف نوٹنگھم میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

این مورگن 12 ماہ کے دوران دوسری بار آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

اس سے قبل رواں برس فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس میں ہونے والے ایک روزہ میچ میں بھی این مورگن سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار پائے تھے۔

 57