گرفتاری کا خدشہ: آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرادی

15 مئی 2019

giraftari ka khadsha : Asif Zardari ne zamanat qabal az giraftari ki darkhwast jama karade

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

قومی احتساب بیورو نے آصف زرداری کو کل ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا ہے تاہم اس سے قبل انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے کل ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے۔

آصف زرداری نے نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے اور ضمانت منظور کی جائے۔

 53