پنجاب میں بھی نیا معاشی کھلاڑی اتارنے کا فیصلہ، ذرائع

ٹیکسٹ نیوز - نیوز ایڈیٹر

15 مئی 2019

پنجاب میں بھی نیا معاشی کھلاڑی اتارنے کا فیصلہ، ذرائع

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اکرم چودھری مستعفی ہو گئے، ڈاکٹر سلمان شاہ کو مشیر بنانے کا پلان، خزانے کی ذمہ داری دی جائیگی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اکرم چودھری نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ان سے مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث مستعفی ہونے کی درخواست کی گئی تھی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اکرم چودھری کے استعفے کے بعد مشیر کا عہدہ خالی ہونے پر ان کی جگہ ڈاکٹر سلمان شاہ کا تقرر کیا جا رہا ہے۔ ایک وقت میں وزیراعلیٰ 5 مشیر رکھ سکتے ہیں لیکن پہلے سے ہی پانچ مشیر کام کر رہے تھے۔ اکرم چودھری کو چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ریونیو اتھارٹی بھی اہداف حاصل نہیں کر پائی۔

 42