ورلڈکپ ٹیم میں شامل محمد حفیظ کب تک 'فٹ' ہوجائیں گے؟

02 مئی 2019

world cup team mein shaamil Mohammad Hafeez kab tak' fit' ho jaien ge ?

انگلینڈ: پاکستان Pakistan کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ ان دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے 38 سال کے محمد حفیظ کو 2019ء ورلڈ کپ اسکواڈ کے 15 کھلاڑیوں میں منتخب کیا ہے البتہ آل راؤنڈر کی ورلڈ کپ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

محمد حفیظ 16 فروری کو دبئی میں 'پی ایس ایل' میں لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد 24 فروری کو انگلینڈ میں سرجن مائیک ہیٹن نے ان کے دائیں ہاتھ کی سرجری کی۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ 23 اپریل کو قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے باقاعدہ ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے تاہم انہوں نے انگلینڈ میں کینٹ، ناٹنگھم شائر اور لیسٹر شائر کے خلاف ورام اپ میچز میں شامل نہ ہوئے۔

محمد حفیظ 5 مئی کو کارڈف میں نہ صرف انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی 20 مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ وہ 8 مئی کو لارڈز اور 11 مئی کو ساؤتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں بھی ٹیم پاکستان Pakistan کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان Pakistan کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کی صورت حال کے تناظر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ محمد حفیظ 14 مئی کو برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں ممکنہ طور پر شرکت کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ 2015ء ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل تھے، البتہ آسڑیلیا پہنچ کر فٹنس مسائل کے بعد ان کی جگہ اسکواڈ میں ناصر جمشید کو شامل کیا گیا تھا۔

محمد حفیظ 2007ء اور 2011ء ورلڈ کپ میں پاکستان Pakistan کی نمائندگی کر چکے ہیں، ورلڈ کپ کیرئیر میں محمد حفیظ اب تک دس میچز میں 25.55 کی اوسط سے 230 رنز بنانے کے ساتھ دس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

 41