ٹریفک مسائل: مال روڈ پر رکشہ کے داخل ہونے پر پابندی کا فیصلہ

24 اپریل 2019

traffic masail : maal road par rickshaw ke daakhil honay par pabandi ka faisla

لاہور: (دنیا نیوز) ٹریفک مسائل کے حل کیلئے مال روڈ پر رکشہ کے داخل ہونے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا، عملدرآمد آئندہ ماہ سے ہوگا۔

کمشنر اور دیگر حکام کے مابین اجلاس میں مال روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر مال روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صبح 7 سے شام 7 مال روڈ پر رکشے داخل نہیں ہو سکیں گے۔

اگلے ماہ اس فیصلے پر عملدر آمد ہو گا، سیف سٹی اتھارٹی کی ریسرچ میں سب سے زیاہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی رکشے کرتے ہیں۔

 56