کراچی: گلشن معمار میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر

ٹیکسٹ نیوز - نیوز ایڈیٹر

18 اپریل 2019

کراچی: گلشن معمار میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 6 افراد کی حالت غیرہوگئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جن میں 28 سالہ رابیل، 26 سالہ ثانیہ، 11 سالہ گل حسن، 24 سالہ شہزاد، 30 سالہ حرہ اور 45 سالہ کوڈل شامل ہیں۔ اطلاع پر پولیس پہنچی تو تمام افراد بے ہوش تھے۔ تمام افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 103