فیاض الحسن چوہان کو صوبائی کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ

15 اپریل 2019

Fayaz Al Hasan chuhan ko sobai kabeena mein wapas laane ka faisla

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کابینہ میں کچھ وزرا کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو بھی کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کو سماجی بہبود کی وزارت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کچھ وزرا کے قلمدان تبدیل ہوں گے جبکہ سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو سماجی بہبود کی وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ فیاض الحسن چوہان پہلے وزیر اطلاعات پنجاب تھے، انھیں اقلیتی برادری کے بارے میں متنازع بیان پر عہدہ سے ہٹایا گیا تھا۔

 42