سٹیزن پورٹل: اب تک 4 لاکھ 49 ہزار 25 شکایات کا ازالہ

15 اپریل 2019

stizn portl : ab tak 4 laakh 49 hazaar 25 shikayaat ka azaala

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) حکومت کی طرف سے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور سرکاری محکموں میں روابط کے فروغ کے لئے پاکستان Pakistan سٹیزن پورٹل پر اب تک کل 8 لاکھ 75 ہزار 111 افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے 7 لاکھ 91 ہزار 59 ملک میں مقیم پاکستانی ہیں۔

سٹیزن پورٹل پر اب تک 6 لاکھ 4 ہزار 47 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5 لاکھ 53 ہزار 953 شکایات پاکستان Pakistan میں مقیم شہریوں نے درج کرائی ہیں جبکہ 47 ہزار 729 شکایات تارکین وطن پاکستانیوں نے درج کرائی ہیں، 2 ہزار 392 شکایات غیر ملکیوں کی بھی موصول ہوئی ہیں، پورٹل پر 80 ہزار 753 تارکین وطن پاکستانیوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔

حل کی گئی شکایات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ تقریبا 4 لاکھ 49 ہزار 25 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے، پنجاب میں 43.87 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا جو شکایات ازالے کی بلند ترین شرح ہے، وزیر اعظم Prime Minister پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم Prime Minister نے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور غیر ملکیوں کی شکایات بھی ملکی قوانین کے مطابق حل کرنے کی واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں جس پر عمل کیا جارہا ہے۔

 68