امام کعبہ ڈاکٹرعبداللہ عواد الجہنی آج پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کریں گے

15 اپریل 2019

imam kaaba Doctor Abdullah Awad aaj parliment house ka dora karen ge

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امام کعبہ ڈاکٹرعبداللہ عواد الجہنی آج پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد Islamabad کا دورہ کریںگے، جہاں پر وہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی Sadiq Sanjrani سے ملاقات کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ و اسپیکر قومی اسمبلی امام کعبہ کا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر استقبال کریں گے۔ امام کعبہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی Sadiq Sanjrani سے ملاقات کریں گے، جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور وزیرمذہبی امور بھی شریک ہونگے۔

بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی امام کعبہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ امام کعبہ پارلیمنٹ ہاوس کی مسجد میں نماز ظہر کی امامت کرائیں گے۔

 52