پاکستان Pakistan نے امن مشن میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف حاصل کرلیا

12 اپریل 2019

Pakistan ne aman mission mein khawateen daston ki taenati ka hadaf haasil karliya

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان Pakistan کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امن مشن میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف پاکستان Pakistan نے حاصل کرلیا ہے۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن مشن میں خواتین کے کردار پر مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان Pakistan نے امن مشنز میں 15 فیصد خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے امن مشنز میں عالمی امن کے لیےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور پاکستان Pakistan ہمیشہ فروغ امن کی تمام کاوشوں میں خواتین کے کلیدی کردار کی حمایت کرتا ہے۔

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ امن مشنز پر جانے والے دستوں کی خصوصی تربیت کے لیے پاکستان Pakistan نے سینٹر آف انٹر نیشنل پیس اینڈ سیکیورٹی کے نام سے ادارہ بنایا ہے۔

 125