اسد عمر کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

11 اپریل 2019

Asad Umar ki world bank aur IMF ke ohdedaron se mulaqatain

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسد عمر نے امریکا میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں، گورنر سٹیٹ بینک، خزانہ اور اقتصادی امور کے سیکرٹریز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار کے اجلاس میں شریک ہوئے، اسد عمر نے ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کو پاکستانی کی مائکرو اکنامک صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستان Pakistan اور عالمی بینک کے درمیان جاری منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ عالمی بینک کے صدر نے پاکستان Pakistan میں جاری اصلاحات کے عمل کو سراہا، عالمی بینک کے صدر کی پاکستان Pakistan کو معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اسدعمر نے آئی ایم ایف کی پہلی ڈپٹی مینجمنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان Pakistan اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر خزانہ نے امریکا پاکستان Pakistan بزنس کونسل کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔ مختلف کمپنیوں نے پاکستان Pakistan میں کام کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ کمپنیوں کے حکام نے پاکستان Pakistan میں اپنے مستقبل کے منصوبوں اور ان پر پاکستان Pakistan کی مدد پر گفتگو کی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا پاکستان Pakistan کاروبار کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان Imran Khan اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

 48