اسلام آباد Islamabad ہائیکورٹ: زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت منظور

28 مارچ 2019

Islamabad high cort zardari or faryal talpor k abori zamanat manzoor

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں گزشتہ روز اسلام آباد Islamabad ہائیکورٹ میں دائر کی تھیں۔

آصف زرداری نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے ہیں اور معلوم نہیں کہ میرے خلاف کتنی انکوائریز چل رہی ہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرسکتا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے، گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کے سوا کوئی آپشن نہیں اس لیے نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔

اسلام آباد Islamabad ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد 10 اپریل تک ان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی جب کہ آصف زرداری کی 4 درخواستوں میں عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے جس کے باعث سابق صدر کو 40 لاکھ اور فریال تالپور 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کراچی کے رہائشی ہیں لہٰذا ضمانتی مچلکوں کے لیے سیونگ سرٹیفکیٹ یا کیش جمع کرانے کی سہولت دی جائے۔

عدالت نے فاروق نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں درخواست گزاروں کو کیش کی صورت میں ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی اجازت دے دی۔

 111