آصف زرداری اور فریال کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کی آج سماعت

28 مارچ 2019

Asif zardari or faryal k zamnat kablz garfatari darkhwast k ajj samat

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر اسلام آباد Islamabad ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔

آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں طلبی کے 3 سمن موصول ہو چکے، مزید کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں کچھ پتہ نہیں، نیب کسی بھی انکوائری میں گرفتار کرسکتا ہے لہذا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

قبل ازیں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری عبوری ضمانت لے چکے ہیں، واضح رہے کہ ایف آئی اے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ Money laundering کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ برس 6 جولائی کو آصف زرداری کے خلاف بینکنگ کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جس میں سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی۔

 43