سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام، وزیراعظم نے منظوری دیدی

27 مارچ 2019

sub se bara gurbat metao program wazeer azam ne manzoori de di

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احساسِ کفالت منصوبے کی افتتاحی تیاریاں مکمل، عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم چین China کے تجربات سے استفادے کیلئے پرعزم

وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی جانب سے غریب عوام کے لئے بڑی خوشخبری، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام آج سے شروع ہوگا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کر کے پروگرام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

ابتدائی مرحلے میں 120 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ غربت مٹاؤ پروگرام کا نام "احساس اور کفالت" رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan آج باقاعدہ اس پروگرام کا آغاز کریں گے۔ پروگرام کے ذریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ خواجہ سراؤں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکجز دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پہلا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔ عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ غربت میں کمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور چین China کے تجربات سے استفادہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ فلاحی ریاست کا تصور عوام کے احساس کے بغیر نامکمل ہوگا۔

 164