جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری، بلاول نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے

20 مارچ 2019

jaali accounts case : Zardari , bilawal neb head quarter pahonch gaye

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو Bilawal Bhutto زرداری نیب کے طلب کرنے پر نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو Bilawal Bhutto کی پیشی کے موقع پر نیب ہیڈ کوارٹرز کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، نیب آفس جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود نادرا چوک پر موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اور جیالے سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے نیب ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔

نیب ہیڈ کوارٹر جانے کی کوشش کرنے والے پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکنان گرفتار

جیالوں نے وفاقی حکومت اور شیخ رشید کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور نیب دفتر کے سامنے وفاقی وزیر عامر کیانی کی گاڑی کو روک لیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو Bilawal Bhutto کو نیب کی عمارت میں الگ الگ کردیا جائے گا، دونوں سے الگ الگ ٹیمیں سوالات کریں گی اور ضرورت پڑنے پر دونوں سے مشترکہ سوالات بھی کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو Bilawal Bhutto زرداری کے خلاف 4 ریفرنسز کی تفیشی ٹیموں کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں میں مجموعی طور پر 16 افسران شامل ہیں جب کہ 4 افسران کیسز کی نگرانی کررہے ہیں، نیب ٹیمیں آصف زردرای اور بلاول بھٹو Bilawal Bhutto سے سوالات کریں گی اور انہیں ایک سوالنامہ بھی جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو Bilawal Bhutto زرداری سے 5 افسران اور آصف علی زرداری سے 11 افسران سوالات کریں گے۔

یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی دس دن کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی اور اس سے قبل ان کے کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

 98