پی ٹی آئی PTI رہنما علیم خان نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

19 مارچ 2019

PTI  rehnuma Aleem Khan ne zamanat ke liye adalat se rujoo karliya

لاہور: سابق سینئر صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی PTI کے رہنما عبدالعلیم خان نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

پاکستان Pakistan تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے وکلا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ علیم خان کو غیر قانونی اثاثے بنانے پر گرفتار کیا گیا، ان سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علیم خان کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں لہٰذا ان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہےکہ نیب نے علیم خان کو 6 فروری کو گرفتار کیا ان پر آمدن سے زائد اثاثوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

 38