ریاست کیوں ضروری ہے!!!!

Such Do Qadam Door

16 مارچ 2019

ریاست کیوں ضروری ہے!!!!

ریاست کیوں ضروری ہے!!!!

کالم نگار::حمزمیر!!!

ریاست کے متعلق مشہور سائنسدان ارسطو نے کہا تھا اگر ریاست نا ہو تو انسان ایک جانور کی ماند ہے کیونکہ ریاست انسان کو پہچان دیتی ہے،ریاست ہی کی وجہ سے دنیا انسانوں کو جانتی ہے کسی بھی ریاست میں تین چیزیں بہت اہم ہوتی ہیں جس میں حکومت،ملکی سالمیت،آبادی شامل ہیں فوج بھی ریاست کا ایک اہم حصہ ہے لیکن اس کو حکومت میں ہی شامل کر لیا جاتا ہے- حکومت کسی بھی ریاست کا اہم ستون ہوتا ہے کیونکہ اس ستون میں ملک کے تمام انتظامی امور دیکھے جاتے ہیں حکومت میں بیوروکریسی شامل ہوتی ہے فوج بھی شامل ہوتی ہے بیوروکریسی کو کسی بھی ملک کی ماں سمجھا جاتا ہے کیونکہ سیاستدان جو ووٹ لے کر منتخب ہوتے ہیں وہ صرف ایک خاص وقت کے لیے آتے ہیں لیکن سرکاری افسر 22 سال کی عمر میں آتا ہے اور 60 سال کی عمر میں اپنی نوکری سے فارغ ہوتا ہے سیاستدان تو ایک خالی صفہ کی ماند ہوتے ہیں کیونکہ وہ کام نہیں کرنا جانتے ان کو معلوم نہیں ہوتا کہ ریاست کے امور کو کیسا چلایا جائے کیونکہ بیوروکریسی تمام ریاستی امورچلاتی ہے سیاستدان بیورکریسی کو حکم دیتے ہیں کہ یہ کام کیا جائے سیاستدان حکم دیتے ہیں پھر بیوروکریسی ان احکامات کو عملی جامہ پہناتے ہیں سیاستدان جو قوانین بنانے کا سوچتے ہیں اس کے پس پردہ سرکاری افسران ہی ہوتے ہیں جو وزرا کو ڈرافٹ کی شکل میں پیپر ورک کر کے دیتے ہیں پھر اس کو اسملبی میں لے کر جایا جاتا ہے تا کہ اس کو پاس کروا کر آئین کا حصہ بنایا جائے-

حکومت میں اسمبلی بھی آتی ہے جس کے تمام ممبران کو پاکستان ( Pakistan )کے عام عوام اپنے ووٹوں سے منتخب کر کے بھیجتے ہیں اور وہ لوگ اسمبلی کے پلیٹ فام کو استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں کے مسائل کے متعلق بحث کرتے ہیں اور مسائل کا حل سوچتے ہیں- ملکی سالمیت بھی ریاست کا اہم ستون ہے کیونکہ اگر ملک بن جائے لیکن ملک محفوظ نا ہو تو ملک بہت جلد مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہو جاتا ہے ملکی سالمیت کو درپیش مختلف خطرات سے مقابلہ کر کے ملکی سالمیت کو بچایا جا سکتا ہے اس کے لیے ملکی افواج اور سیکورٹی ادارے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ملک کی سیکورٹی ایجنسیاں ہر وقت دشمن ممالک کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں اور اپنے خفیہ آپریشنز کے ذریعے ملک کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کو تلاش کرتی ہیں مثال بھارتی ( Indian ) جاسوس کلبھوشن یادیو ( kulbhushan yadav )کی ہے جو بلوچستان ( Balochistan )میں پاکستان ( Pakistan )مخالف سازشیں کر رہا تھا اس کو پاکستان ( Pakistan )کی خفیہ ایجنسی جو کہ دنیا کہ نمبر ون ایجنسی ہے آئی-ایس-آئی نے ایک آپریشن کے نتیجے میں گرفتار کر لیا تھا اس لیے ملکی سالمیت کو فوج، عسکری ادارے مل کر ناقابل تسخیر بناتے ہیں تا کہ کوئی بھی ملکی دشمن ملک کو میلی آنکھ سے دیکھ نا سکے- تسری چیز آبادی ہوتی ہے آبادی ریاست کا اہم اور بنیادی ستون ہوتا ہے کیونکہ آبادی ہی وہ چیز ہے جس سے پتا لگتا ہے کہ ریاست میں کتنے لوگ رہتے ہیں کتنے بچے رہتے ہیں کتنے بزرگ ملک میں رہتے ہیں تمام چیزیں آبادی کے اندر آتی ہیں-

ریاست کی کامیابی اور ناکامی میں معشیت کا اہم کردار ہوتا ہے مشہور نامہ نگار نے کہا تھا کہ اگر کسی ملک کو دیکھنا ہو کہ ملک کی حالت کیسی ہے تو اس ملک کی معشیت کا حال دیکھ لینا چاہیے ملک کا جی-ڈی-پی ریٹ کیا ہے شرح خواندگی کا تناسب کیا ہے- اگر پاکستان ( Pakistan )کی بات کی جائے تو پاکستان ( Pakistan )کی معشیت کا حال انتہائی نازک ہے پاکستان ( Pakistan )کے بیرونی قرضوں میں روز بےپناہ اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی کا بول بالا ہے جب کہ موجودہ حکومت کے ارسطو اسد عمر نے تو صاف کہ دیا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی یعنی لوگ تبدیلی کے متعلق نا ہی سمجھیں- پاکستان ( Pakistan )میں ریاست کے تمام ستون مکمل ہیں لیکن فعال کچھ بھی نہیں ہمارے سیکورٹی ادارے تو لگے ہیں کہ پاکستان ( Pakistan )کو دن دگنی رات چگنی محفوظ رکھا جائے لیکن ہمارے بہت سے سرکاری افسران ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ان کو پکڑنے کے لیے ہمیں اپنے احتسابی اداروں کو بہت مضبوط بنانا پڑے گا تا کہ لوگوں کے پیسے کو محفوظ بنایا جا سکے-

 94