الیمینیٹر - 2: یونائیٹڈ کا زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

15 مارچ 2019

PSL4 Eliminator 2 main Islamabad ne Peshawar ka khilaf toss jeet kar bowling ka faisla kiya

پاکستان ( Pakistan )سپر لیگ (پی ایس ایل) کے الیمینیٹر - 2 میں اسلام آباد ( Islamabad )یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فلیڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی جہاں اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں میچ ونرز موجود ہیں، ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ کرتے۔

اسلام آباد ( Islamabad )یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ اس میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

اسلام آباد ( Islamabad )یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

 39