بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران Iran سے بلوچستان Balochistan میں داخل

10 مارچ 2019

barish barsane wali maghribi hawaon ka naya silsila Iran se Balochistan mein daakhil

موسم سرما کا اختتام ہے لیکن ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران Iran سے بلوچستان Balochistan میں داخل ہوچکا ہے اور سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔

چمن کے علاقے کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، گلستان، خانوزئی، برشور، بوستان اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان Balochistan کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے سے پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، قلات اور خضدار کے اضلاع کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے بلوچستان Balochistan کی جانب سے صوبے کے شمال مشرقی اضلاع کے لیے ہائی الرٹ جاری کردی ہے جب کہ مسافروں کو آج اور کل غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث موسم میں ٹھنڈ برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3، قلات میں 2، دالبندین میں 7، بارکھان میں 8، سبی میں 14، تربت میں 15، گوادر Gawadar اور ژوب میں 16، لسبیلہ میں 17 جب کہ زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجگور میں 4 اور ماڑہ میں 3 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہو چکی ہے۔

 131