منی لانڈرنگ Money laundering کیس: زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع

05 مارچ 2019

money laundering case : Zardari samait 11 mulzimaan ki aboori zamanat mein 11 March tak tosee

کراچی: میگا منی لانڈرنگ Money laundering کیس میں عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ Money laundering کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا 'اسلم مسعود کہاں ہیں' جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ راستے میں ہیں آج عدالت میں پیش کیے جائیں گے، وہ 7 مارچ تک کے راہداری ریمانڈ پر ہیں۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ Money laundering کیس کی مزید سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آصف زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت آج ختم ہو رہی تھی۔

یاد رہے کہ مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی نامزد ہیں جن پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ Money laundering کا الزام ہے جب کہ مقدمے میں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں ہیں۔

مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پر ہیں جب کہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔

 112