منی لانڈرنگ Money laundering کیس: زرداری آج پیش نہیں ہوں گے، فریال بینکنگ کورٹ پہنچ گئیں

05 مارچ 2019

money laundering case : Zardari aaj paish nahi hon ge, Faryal banking court pahonch gayeen

کراچی: میگا منی لانڈرنگ Money laundering کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری آج عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوں گے جب کہ ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ پہنچ گئیں۔

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت آج ختم ہو رہی ہے جس کے پیش نظر انہیں آج عدالت میں پیش ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، ان کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جائے گی۔

مقدمے میں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں ہیں جب کہ تفتیشی افسر کیس میں پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔

تفتیشی افسر مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں گے۔

یاد رہے کہ مقدمے میں آصف زرداری، فریالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی نامزد ہیں جن پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ Money laundering کا الزام ہے۔

مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پر ہیں جب کہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔

 144